پاکستانی سٹارٹ اپس کی فوربس ایشیا 100 ٹو واچ کی فہرست میں شمولیت

پاکستانی سٹارٹ اپس کی فوربس ایشیا 100 ٹو واچ کی فہرست میں شمولیت

(ویب ڈیسک )   ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کے اسٹارٹ اپس ڈیل کارٹ اور نیاپے نے فوربس کی 'ایشیا 100 ٹو واچ 2024' کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی۔

'ڈیل کارٹ' سٹارٹ اپ کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے پاکستانی صارفین کے لیے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بجٹ کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

 اسی طرح 'نیا پے' سٹارٹ اپ کا مقصد کاروبار اور صارفین کے درمیان لین دین کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد دینا ہے۔

'ڈیل کارٹ' نے 5 ملین ڈالر کی 'پری سیڈ فنڈنگ' حاصل کی اور صارفین کو تازہ پھل، سبزیاں، ڈٹرجنٹ اور دیگر چیزیں آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کی۔

فوربس کے مطابق  چھوٹے گروسری اسٹورز بھی 'ڈیل کارٹ' پر اپنے سامان فروخت کر کے مزید گاہک حاصل کر سکتے ہیں۔

'ڈیل کارٹ' نے جولائی میں ابوظہبی کی 'شوروق پارٹنرز' اور لندن میں 'اسٹرجن کیپیٹل' کے تعاون سے سیڈ فنڈنگ راؤنڈ میں 3 ملین ڈالرحاصل کئے ۔

 'نیاپے' کی ایپ 'ای والٹ'، ورچوئل ڈیبٹ کارڈ اور آن لائن ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لیےسٹورز میں انسٹال کی جانےوالی پوائنٹ آف سیل ڈیوائسز بھی فراہم کرتی ہے۔

'نیاپے' اسٹارٹ اپ نے 2022 میں زین کیپیٹل، ایم ایس اے نوو، اور گراف وینچرز کی قیادت میں جنوبی ایشیا کےنمایاں سیڈ راؤنڈز کے دوران 13 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی۔

سی این او نیاپے نے  کہا کہ   ہم اس شمولیت پر پُرجوش ہیں اور یہ پہچان ہمیں دنیا کے 16 خطوں میں جدید ترین رہنماؤں میں شامل کرتی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے باعث ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر  اور چھوٹے کاروباروں کی معاونت کر کے پاکستانی معیشت میں نمایاں تبدیلیاں لانا خوش آئند ہے۔

Watch Live Public News