افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان کا شدید احتجاج

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے،ایسے واقعات کو روکا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے، افغان بارڈر فورسز کی جانب سے چمن سپن بولدک بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شہری آبادی کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے،ایسے واقعات کو روکا جانا چاہیے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پہلے سے موجود ادارہ جاتی میکنزم استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی،جس کا پاک فوج کامنہ توڑ جواب دیا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔