پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،16 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،16 جولائی 2021
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔ گھی 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260، 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85، اور آٹا 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کا 20 کلو کا تھیلہ کر دیا گیا۔ بزدار حکومت نے اساتذہ کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے احسن ترین اقدام اٹھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ سنگل نیشنل کریکولم کے بارے میں تربیت دینے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری مار دی۔ ایپلی کیشن پر پہلی ویڈیو بھی اپلوڈ کر دی گئی۔ ترجمان ایوان صدر نے تصدیق کر دی۔ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ تحصیل میرعلی کے گورنمٹ ڈگری کالج میں دوران پرچہ پولیس کی فائرنگ، دو طلبا زخمی ہو گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔