صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا

صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری مار دی۔ ایپلی کیشن پر پہلی ویڈیو بھی اپلوڈ کر دی گئی۔ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت پاکستان ٹک ٹاک پر اب موجود ہوں گے۔ ٹک ٹاک پر ڈاکٹر عارف علوی کے مثبت اور حوصلہ افزاء پیغامات شیئر کیے جائیں گے۔ ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے پیغامات خاص طور پر پاکستانی نوجوانوں کے لیے شیئر ہوں گے۔ جس کا مقصد صارفین کو متاثر کن کنٹنٹ تخلیق کرنے کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔ صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ PresOfPakistan@ کے نام سے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی جو بعد ازاں واپس لے لی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔