وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کو سہارا دینےکے لیے تمام پارٹیوں کو اکھٹا کیا، معیشت آج بھی کمزور ہے لیکن رکاوٹیں عبور کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھےعدلیہ سےمتعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔