خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے حکومت کا ایک اور شاندار اقدام

خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے حکومت کا ایک اور شاندار اقدام
کیپشن: KPK Govt
سورس: web desk

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوامیں ہیلتھ کیئرسہولیات کی دیکھ بھال کے انتظام کی کارکردگی کو بڑھانے کافیصلہ کرلیا گیا۔

 بی ایچ یو لیول پر پرائمری ہیلتھ کیئر مینجمنٹ اورآر ایچ سی لیول پر خصوصی ہسپتال مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کافیصلہ کیا گیا ہے، مراسلہ میں  ہیلتھ سہولیات کے فیصلہ سازی میں کمیونٹی کی خود مختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیاگیا،فیصلہ سازی میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا، خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بین الاقوامی بہترین طریقوں پر عمل کیا جائے گا۔

پرائمری ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کمیٹیز میں بی ایچ یو کے میڈیکل آفیسر چیئرمین ہوں گے،پی ایچ سی ٹیکنیشن ممبر کم سیکرٹری،متعلقہ ویلج کونسل کے سیکرٹری،نمائندہ ڈی ای او اورایک خاتون ممبران میں شامل ہیں،آر ایچ سی لیو پر پرائمری کیئر مینجمنٹ کمیٹی میں صحت کی سہولت کا انچارج چیئرمین ہوگا۔

 صحت کی سہولت کا اگلا سینئر ترین میڈیکل آفیسر ممبر کم سیکرٹری، متعلقہ ویلج کونسل کے سیکرٹری،ایک کمیونٹی ممبر اسسٹنٹ کمشنر اورایک خاتون ممبر جسے ڈی ایچ او کے ذریعے نامزد کیا جائیگا، سول ڈسپنسری کی سطح پرپی سی ایم سیزکی تشکیل دی جائیں گی۔

صحت کی سہولت کا انچارج چیئرمین اور سینئر ترین میڈیکل آفیسر،نیبر ہڈ سیکرٹری،ایک خاتون ممبر ہوں گی، کیٹیگری سی اورڈی ہسپتالوں کے لئےبھی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

Watch Live Public News