اسلام آباد(پبلک نیوز) شہباز شریف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں ایک بار پھر سے شور شرابہ ہوا، اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا.قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اسپیکر اسد قیصر نے شہباز شریف کو تقریر کی دعوت دی، اپوزیشن لیڈر کنےسارجنٹ ایٹ آرمز کے حصار میں تقریرشروع کی تو ایوان میں نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہ جب تک حکومت اور اپوزیشن میں اجلاس چلانے کے لیے اتفاق نہیں ہوتا، اجلاس نہیں ہوگا. انہوں نے اسمبلی کی کارروائی 15 منٹ تک ملتوی کر دی. واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جب کہ بجٹ کی کاپیاں بھی ایک دوسرے کو ماری گئیں۔ادھر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن علی نواز اعوان سمیت سات ارکان اراکین کے قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ٗ ان ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھی جاری ہوں گے۔جن ارکان قومی اسمبلی پر پابندی لگا ئی گئی ہے ان میں شیخ روحیل اصغر ٗ علی نواز اعوان ٗ عبدالمجید خان ٗ فہیم خان ٗ علی گوہر خان ٗ آغا رفیع اللہ اور چوہدری حامد حمید شامل ہیں ٗ اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ ’’ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘‘۔