آسٹرا زینیکا ویکسین پر جرمنی کے بعد فرانس میں بھی پابندی

آسٹرا زینیکا ویکسین پر جرمنی کے بعد فرانس میں بھی پابندی

پیرس(پبلک نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین ویکسین پر جرمنی کے بعد فرانس میں بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فرانسیسی صدرایمانویل میکخواں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ صحت سےاجازت تک آسٹرا زینیکا کی ویکسینیشن معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ جرمنی کی طرف سے ویکسینیشن کی معطلی کے فوری بعد لیا گیا۔ تاہم ابھی تک ویکسینیشن معطلی کی وجوہات کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیدر لینڈ نے بھی آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین پر پابندی لگا دی تھی۔ ماہرین کے مطابق ایسے دعوے سامنے آئے ہیں کہ ویکسین کے استعمال کے بعد خون جمنا شروع ہو جاتا ہے تاہم سائیڈ ایفیکٹس کے حوالے سے کوئی سائنسی شواہد موصول نہیں ہوئے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔