سعودی عرب کا پاکستانی عوام کیلئے مساجد کا تحفہ

سعودی عرب کا پاکستانی عوام کیلئے مساجد کا تحفہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانی عوام کو حال ہی میں تعمیر ہونے والی دو انتہائی خوبصورت مساجد تحفے میں دی ہیں۔ یہ دونوں مساجد مظفر آباد اور مانسہرہ میں تعمیر کی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ اردو میں شائع خبر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تعمیر جامع مسجد کو سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیز آل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ مسجد شاہ عبدالعزیز میں ایک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی جامع مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز کو تعمیر کیا ہے۔ اس خوبصورت مسجد میں بیک وقت 6 ہزار نمازیوں کی عبادت کی گنجائش ہے۔ ان دونوں مساجد کے فنِ تعمیر میں بطور خاص مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشے اور دل کش ڈیزائن کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب کے سفارتخانے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ان دونوں مساجد کو پاکستانی عوام کیلئے تحفے کے طور پر حکومت کے سپرد کیا گیا۔ اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی ہر قسم کے حالات میں مدد اور معاونت کی ہے۔ یہ سلسلہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز مرحوم کے دور سے جاری ہے۔ ان کے بعد ان کے جانشین بیٹوں نے بھی پاکستان اوراس کے عوام کی ہر مشکل گھڑی اور ہر طرح کے حالات میں حمایت میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ہے۔ https://twitter.com/KSAembassyPK/status/1460252703548915713?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460252703548915713%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.alarabiya.net%2Fpakistan%2F2021%2F11%2F15%2FD8B3D8B9D988D8AFDB8C-D8B9D8B1D8A8-DAA9DB8C-D8ACD8A7D986D8A8-D9BED8A7DAA9D8B3D8AAD8A7D986DB8CD988DABA-DAA9DB92-D984D8A6DB92-D8AFD988-D8AED988D8A8D8B5D988D8B1D8AA-D8ACD8A7D985D8B9D8A7D8AA-DAA9D8A7-D8AAD8ADD981DB81 سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ اس وقت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان کی دانشمندانہ قیادت میں سعودی عرب پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اوراس کی معاونت میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔