عمران خان کےسعودی تحفے75 لاکھ درہم میں خریدے،عمرفاروق کا دعویٰ

عمران خان کےسعودی تحفے75 لاکھ درہم میں خریدے،عمرفاروق کا دعویٰ
لاہور: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کو 75 لاکھ درہم کے تحفے دیئے گئے تھے ، جس میں مہنگی ترین گھڑی سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے توسط سے دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہور کو خفیہ مشن میں فروخت کر دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں رہنے والے پاکستانی نژاد نارویجن کروڑ پتی تاجر عمر فاروق ظہور کے پاس یہ چیزیں ثابت کرنے کیلئے مکمل شواہد بھی موجود ہیں کہ اس نے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر سے مہنگی ترین گھڑی اور تین دیگر توشہ خانے تحفے 75 لاکھ درہم میں خریدے تھے۔ تحائف میں ایک انگوٹھی، ایک گھڑی، قلم اور کف لنکس کا جوڑا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی تمام چیزیں خریدنے کے بعد مجھے بلیک میل کرنے کے لیے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کا سہارا لیا تھا اور اس کے لیے انہوں نے مجھ پر منی لانڈرنگ کے جعلی مقدمات درج کروائے تھے۔ عمر فاروق ظہور نے ایک حلفے نامے میں کہا کہ میں کراچی میں رہتا ہوں، اور پختہ یقین اور حلف کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ میں نے توشہ خانہ کے تحائف خریدے ہیں اور ان کی قیمت 75 لاکھ اماراتی درہم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔