سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ویب‌ڈیسک: سوشل میڈیا صارفین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں، اس حوالے سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی چل رہا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین حکومت کے اس اقدام پر طنز و مزاح پر مبنی میمز شیئر کر رہے ہیں. واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے.وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پٹرول 10 روپے 49 پیسے مہنگا،نئی قیمت137 روپے 79 پیسے فی لیٹرہوگئی، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی، 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا،لائٹ ڈیزل 8 روپے 84 پیسےجبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا گیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔