”انصاف نہ ملا تو دوسرا راستہ اختیار کیا جائیگا“

”انصاف نہ ملا تو دوسرا راستہ اختیار کیا جائیگا“

تحریک انصاف کے ایم این اے اور جہانگیر ترین کے حامی راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ عمران خان سے انصاف مانگ رہے ہیں، آپ ہمارے لیڈر ہو کے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کر رہے، آپ ہمیں انصاف نہیں دیں گے تو ہمیں دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا، 40 ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ہم نے 2011 سے عمران خان کا ساتھ دینا شروع کیا، ہم انکو سب چیزوں کا جواب ایک ہفتے میں دیں گے، نا کردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے، ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے کہ ہمیں یہاں سے انصاف ملے گا، ہماری جماعت کا نام تحریک انصاف ہے ہمیں انصاف کی پوری امید ہے، میرے کیس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا نہ سرکار نہ کسی کو، میں جہانگیر ترین کے حوالے سے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا وہ ہمارے سینئر رہنما ہیں۔ہمیں انشاءاللہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

اس سے قبل لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ پر تین ایف آئی آر ہیں، تینوں میں چینی کی قیمت بڑھنے کا زکر بھی نہیں ہے، مجھے افسوس ہے میں نے ساری زندگی نیک نیت سے کام کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ہی میرے پاس اپنا کاروبار تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پرائم منسٹر ہاؤس بلکل نہیں جا رہا، یہ ایف آئی آر بنتی ہی نہیں ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔