سعود ی وزیرخارجہ کی وفدکے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات

ksa FM called on ARmy chief
کیپشن: ksa FM called on ARmy chief
سورس: google

ویب ڈیسک :پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اپنے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرکے مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔

ملاقات میں مہمان وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک اہمیت کے تعلقات پر زور دیا۔

جواب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی عوام کے دلوں میں سعودی بھائیوں کیلئے موجود جذبہ محبت کو اجاگر کیا اور سعودی وفد کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں سعودی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے، وفد میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے، سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ سمیت دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News