افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام ،تمام 7 دہشتگرد ہلاک

08:21 PM, 17 Apr, 2024

(ویب ڈیسک )   آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے   افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اورتمام 7 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سات دہشت گردوں کے ایک گروپ   نے  پاک افغان  سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے  سرحدی علاقے اسپنکئی میں  دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد  ساتوں دہشت گرد جہنم واصل  کردیے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے  کہا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ   پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم اور پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں