عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے سرکاری اشاعت کے نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے بھی معاونت طلب کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پرانی حلقہ بندیوں کو فریز کر دیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ حلقہ بندیاں 14دسمبر کو مکمل ہوں گی، 14 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی۔21اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام اباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ یکم سے 4ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9اکتوبر کو ہو گی ، حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10اکتوبر سے 8نومبر تک کی جاسکیں گی ، الیکشن کمیشن 10نومبر سے 9دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔