انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا انتظار کیوں ہے؟

انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا انتظار کیوں ہے؟
انگلش بیٹر سارہ ٹیلر پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح ہو گئیں۔ سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کاؤنٹ سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، کاؤنٹی کے محمد رضوان کے ساتھ کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی۔ واضح رہے کہ برطانوی کاؤنٹی کرکٹ کلب سسکس نے پاکستانی وکٹ کییر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔سسکس کرکٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتا کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ https://twitter.com/SussexCCC/status/1471465217305591817?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1471465217305591817%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F272330- خیال رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کلینڈر ائیر میں 2000 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ https://twitter.com/iMRizwanPak/status/1471555777643130885?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1471555777643130885%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F272330- محمد رضوان نے انگلش کائونٹی کلب سسکس کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 2022ء کے شاندار سیزن کی طرف دیکھ رہا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔