پنجاب : نگران وزیراعلی ٰ کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن

پنجاب : نگران وزیراعلی ٰ کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن
لاہور: ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کے باعث انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہو ں گے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ایکشن میں آگئے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کا ٹاسک دے دیا ، تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کیا جائے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں۔ انہوں نے آج رات تک کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔