کسٹم اور کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی ،کروڑوں کی منشیات پکڑلی

کسٹم اور کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی ،کروڑوں کی منشیات پکڑلی

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز اور کسٹم نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں کی منشیات پکڑ لی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ کوچ سے 43.80 کلو گرام کرسٹل برآمد کی گئی ہے اس کے علاوہ ضبط شدہ منشیات میں 37.65 کلو گرام چرس،29.80 کلو گرام ہیروئن، 12.30 کلوگرام آئس، 6.15 کلوگرام افیون شامل ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اسمگلروں نے پہاڑوں میں منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کیلیے چھپائی تھی جب کہ کارروائی میں 4 اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان کسٹمز کے مطابق ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے دوران چیکنگ اندرون ملک سے بیرون ملک جانے والے پارسلز کی چیکنگ کے دوران کراچی سے برمنگھم (UK) بھیجے جانے والے نان اسٹک کوکنگ پینز کے پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن کھانا پکانے کے نان اسٹک کوکنگ پینز کے سیٹ میں موجود ایک پتیلی کے پیندے میں بنائے گئے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی قیمت 45 لاکھ روپے ہے جسے تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔