کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نےاستعفیٰ میں کیا لکھا ؟ کاپی سامنے آ گئی

03:22 PM, 17 Feb, 2024

ویب ڈیسک: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنی ڈویژن میں دھاندلی کے ذریعے شکست خوردہ امیدواروں کو جتوانے کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی کاپی پبلک نیوزکو حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت علی چٹھہ نے اپنے استعفیٰ مختصر لکھا ہے، جس میں ان کا کہناتھا کہ " میں لیاقت علی چٹھا کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں جیسا کہ میں عام انتخابات 2024 میں دھاندلی میں ملوث رہا ۔"عام انتخابات سال 2024 کے صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا،میں نے اپنے عہدے کے ساتھ اور لوگوں کے ساتھ ظلم کیا ہے،مجھ پر غیر قانونی کام کروانے کے شدید دباو ڈالا گیا۔
 استعفیٰ کی کاپیاں گور نر پنجاب بلیغ الرحمان ، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجی گئی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کاسخت نوٹس

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئےالزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیدیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے الزامات کی انکوائری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

مزیدخبریں