شراب کا جشن چھوڑنے پر عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ٹیم کیلئے خیر مقدمی بیان

شراب کا جشن چھوڑنے پر عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ٹیم کیلئے خیر مقدمی بیان
آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد بیٹر عثمان خواجہ نے ٹیم کی جانب سے شراب کا جشن چھوڑ کر فتح کی خوشی میں خود کو شامل کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم ممبرز کو شراب کا جشن روک کر عثمان خواجہ کو ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں شامل کیا تھا۔اب اس معاملے پر عثمان خواجہ نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ لڑکے مجھے سپورٹ کرتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے نہیں پتہ کہ پھر کیا ہے۔آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنا معمول کا شراب کا جشن چھوڑا تاکہ میں بھی خوشی میں ان کے ساتھ شامل ہو سکوں۔ عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران ہماری اقدار بہت اہم ہوتی ہیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم بالکل ٹھیک سمت میں جارہے ہیں۔

Watch Live Public News