وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا اسمبلی آج تحلیل کرنے کا اعلان

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا اسمبلی آج تحلیل کرنے کا اعلان
پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخو امحمود خان نے اسمبلی آج ہی تحلیل کرنے کا ااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زریر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ محمودخان کا صوبائی کابینہ کا 86ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفادمیں خیبرپختونخوا کی اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے، گزشتہ 4 سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے، آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ وزیر اعلی کےپی محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے، کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی اور اب نگران وزیر اعلی کی تقرری کیلئے مشاورت جاری ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔