اسلام آباد میں بااثر خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

اسلام آباد میں بااثر خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار پر سیخ پا ہو گئی اور اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی.

پولیس اہلکار کی جانب خاتون کو بارہا فینسی نمبر پلیٹیں اتارنے کا کہا جا رہا تھا تاہم پولیس اہلکار کی جانب سے خود نمبر پلیٹیں اتاریں گئیں تو خاتون آپے سے باہر ہو گئیں اور گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکار پر دھاوا بول دیا، خاتون نے مغلظات بکیں اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارا. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون سینیٹر لیاقت ترکئی کی بھتیجی ہیں اور ذیشان خانزادہ کی سالی ہیں ، خاتون صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی چچا زاد بہن ہیں .

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے واقعہ پر ردعمل دیتےٹوئٹ کیا کہ خاتون کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے. تمام افراد قانو ن کے سامنے برابر ہیں.

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کیخٌاف قانونی کارروائی کا مطالبہ ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔