” انتخابی قوانین میں ترامیم پر الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے“

” انتخابی قوانین میں ترامیم پر الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے“

اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابی قوانین میں ترامیم پر الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی زیرِ صدارت انٹرنیٹ ووٹنگ میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے نفاذ کے بارے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ حکومتی ادارے اصلاحاتی عمل شفافیت سے انجام دینے میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنے کا حق ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ نظام میں موجود کمزوریوں کے باعث عوام کو بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔ سمندرپارپاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ بارے غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے مابین روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کی رضامندی سے الیکشن ایکٹ 2017ء میں 49 ترامیم شامل کی گئیں۔ متعلقہ اداروں کو انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ یقینی بنانے کیلئے جاری اصلاحاتی عمل کی حمایت کرنی چاہئے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔