’’ایران نے یورنییم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دی‘‘

’’ایران نے یورنییم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دی‘‘

ویب ڈیسک: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے 2015ء کے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیر زمین یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے ایران نے یورینیم کو سینٹرفیوجز کی ایک سیریز میں پمپ کرنا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ وہ فی الحال ایندھن کی افزودگی پلانٹ میں سنٹری فیوجز کی ایک دوسری سیریز انسٹال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، تاہم اس سلسلے کی تنصیب کے کام کا ابھی آغاز نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کہا ہے کہ ایران میں داخلی صورتحال موجودہ وقت میں جوہری مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے میں واپسی علاقائی صورتحال اور ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بحث و مباحثے کا نقطہ آغاز ہو گی۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ان کا ملک علاقائی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کوئی بھی اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں سلامتی اور امن کے حوالے سے ایک اہم اور ذمہ دار ملک ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں تھیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔