اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع نے وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی مدت ملاذمت 18 مارچ کو ختم ہو گی۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر بطور ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ایڈمن خدمات انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے بطور گی ڈی پائلٹ اپریل 1986 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور سنٹرل ائیر کمانڈ کی سربراہی کر چکے ہیں۔
Govt of Pakistan has appointed Air Marshal Zaheer Ahmad Babar Sidhu as new Chief of the Air Staff wef 19 March, 2021 pic.twitter.com/Kdc9V08RtT
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 17, 2021
ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کومبیٹ کمانڈرز اسکول ائیر وار کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر برطانیہ کے رائل کالج آٖ ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری بھی عطا کیا جا چکا ہے۔