پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 18مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 18مارچ 2021
جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے صوبائی جماعتوں کے ذمہ داران کے نام خط لکھ دیا گیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں۔ لانگ مارچ کی تیاریوں میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ گجرات اور حافظہ آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گجرات میں یونیورسٹی روڈ پر ویریکن گلی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ حافظہ آباد میں گلہ تراران والا اختر ٹاؤن کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کا ہوم ورک جاری، کئی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ کابینہ میں ردوبدل جلد ہو گا۔ وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہوگا، یہ فیصلہ ہوا تھا۔ مسلم لیگ ن نے سینیٹر اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد کیا ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، صوبہ کے 9 اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رکھنے کا فیصلہ۔سوات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلہ، مکرم نامی دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کا اعلامیہ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔