لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر سوشل میڈیا پر مختلف ٹویٹس میں کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا جرم کرنے کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے ٗ عید کی چھٹیوں میں عمران صاحب کو غریب کی یاد آئی، نہ مہنگائی، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر ہوئی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عمران صاحب کے لئے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا ٗ عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ٗ عمران صاحب کو عید کے دن دفتر خارجہ کھلوا کر فلسطین پر قرارداد تیار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔https://twitter.com/Marriyum_A/status/1394178677563445250اور ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران صاحب کو عید کے دن وزرات خزانہ کھلوا کر عوام کو ریلیف دلانے کی توفیق نہ ہوئی ٗ عمران صاحب، کابینہ ، وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اطلاعات کی ایک گھنٹے میں دو پریس کانفرنس ٗ یہ ہے شہباز شریف کا خوف ۔ مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے عمران صاحب نے شہباز شریف صاحب کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا ٗ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کو 19 فیصد مہنگی سے نجات دلانے کا کوئی اقدام کرنے کی کوئی توفیق نہ ہوئی۔