مانچسٹر : (ویب ڈیسک) مانچسٹر سٹی کے فٹبالر بینجمن مینڈی کو ریپ کے دو نئے الزامات کا سامنا ہے۔ مینڈی کو شمال مغربی انگلینڈ کے شہر سٹاک پورٹ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس کے ساتھ ہی 27 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کو عصمت دری اور ایک جنسی زیادتی کے چھ الزامات کا سامنا ہے۔ مینڈی اب مقدمے کی سماعت سے پہلے حراست میں ہیں۔ ریپ کے یہ الزامات 16 سال سے زیادہ عمر کے چار کیسز سے متعلق ہیں، کہا جا رہا ہے یہ واقعات اکتوبر 2020ء اور اگست 2021ء کے دورانیے میں پیش آئے۔ بینجمن مینڈی 2017ء سے مانچسٹر سٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں، انگلش کلب نے انہیں فرانسیسی موناکو سے تقریباً 71.6 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ مانچسٹر سٹی نے تحقیقات کے نتائج آنے تک گزشتہ اگست میں مینڈی کو ان الزامات کے بعد معطل کر دیا تھا۔ فرانسیسی فٹبالر کو لوئس ساہا ماتوری نامی شخص کے ساتھ عدالت میں پیش ہونا ہے، جسے پراسیکیوشن کے مطابق مارچ اور اگست 2021ء کے درمیان ہونے والے عصمت دری کے چار الزامات کا بھی سامنا ہے۔ مینڈی نے 16 سال سے کم عمر میں اپنے ملک فرانس کی نمائندگی کی۔ 2011ء میں انہوں نے فرانس کی انڈر 17 ٹیم میں حصہ لیا، جو اس عمر کے گروپ کے ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میں پہنچی۔