راولپنڈی:آ ر می چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 260 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ، کانفرنس کے شرکانے مستونگ، ہنگو، ژوب کے شہداکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔سرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے کوغیر مستحکم کرنے کےلیے دشمنوں کے اشارے پر کام کرنیوالوں سے طاقت سے نمٹیں گے۔ فورم نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کااظہار کیا۔ آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔