”اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہبازشریف نے پیسہ بنایا“

”اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہبازشریف نے پیسہ بنایا“

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلے پر ن لیگ کے ترجمانوں نے جھوٹ بولا، ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ بہت ظلم ہوا۔

پریس کانفرنس میں شہبازگل نے کہا مریم اورنگزیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس ایم بی بی ایس یعنی میاں، بیوی، بچوں سمیت کی ڈگری ہے، شہباز شریف کو ضمانت نہ ملنے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ ٹی ٹیز اباجی کے نہیں، بیٹے کے اکاؤنٹ میں آتی تھی، حمزہ کو ضمانت ملنے کے بعد شہبازشریف کی ضمانت کے لئے موقف تبدیل کیا گیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے فیصلوں کااحترام کرتی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔