پہلی تا آٹھویں اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

پہلی تا آٹھویں اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بعدازں اپنے ٹویٹ میں فیصلوں سے متعلق اعلان کیا۔ انہوں نے کہا نویں سے 12 ویں کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہونگے۔ متاثرہ اضلاع میں تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مزید کہ کہ جامعات میں داخلے امتحانات کے نئے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے جبکہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔