پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،18 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،18 اپریل 2021

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کل نئی شاہراہ “مارگلہ ہائی وے ” کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مارگلہ ہائی وے مری روڑ سے براست بہارہ کہو ایم ون کا رابطہ جوڑے گیراجن پور میں مقامی ضرورت کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند کرنے کی اجازت دے دی گئی.جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند رکھنے کی باقاعدہ اجازت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کا جن بے قابو۔ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں. سیب، کیلا، انگور، انار، مالٹے، کینو، آڑو، لوکاٹ عوام کی قوت خرید سے باہر۔ تربوزہ، خربوزہ اور لیموں کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی۔ کھجور کے دام بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔