پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہوتا دیکھنا چاہتاہوں،  بھارتی کپتان روہت شرما

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہوتا دیکھنا چاہتاہوں،  بھارتی کپتان روہت شرما

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :   بھارتی کپتان   روہت شرما   نے کہا ہے کہ بطور انڈین کپتان دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہوتا دیکھنا چاہتاہوں، انڈیا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کے حق میں ہوں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے   ایڈم گلکرسٹ اور مائیکل وان کے  پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے  ہوئے کہا کہ  پاکستان اور انڈیا دونوں زبردست ٹیمز ہیں، دونوں ٹیموں کے پاس بہترین باؤلنگ لائن اپ ہے۔

  روہت شرما نے کہا کہ  اگر باہر کی کنڈیشن  ہوں تو انڈیا اور پاکستان کے درمیان شاندار مقابلے ہوں گے ، میرے خیال میں پاکستان اور انڈیا کےدرمیان آخری ٹیسٹ میچ 2006 یا 2008 میں کھیلا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بطور انڈین کپتان دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہوتا دیکھنا چاہتاہوں، انڈیا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کے حق میں ہوں ،  دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بڑی شاندار رہے گی۔

بھارتی کپتان   روہت شرما نے کہا کہ  میری رائےخالصتاََ کرکٹ پر مبنی ہے اور کسی چیز میں مجھے دلچسپی نہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔