سرکاری ملازمین کی رضاکارانہ  ریٹائرمنٹ پر نیا سرکلر جاری 

سرکاری ملازمین کی رضاکارانہ  ریٹائرمنٹ پر نیا سرکلر جاری 

(ویب ڈیسک ) فنانس ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی رضاکارانہ   ریٹائرمنٹ پر نیا سرکلر جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وزارت خزانہ  کی جانب سے  تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا سرکلر ارسال کر دیا گیا ہے۔

جاری سرکلر کے مطابق  ملازمین  رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل درخواست دینے کے پابند ہونگے، 25 سال مدت ملازمت کے بعد پینشن لینا ہر ملازم کا حق ہے، درخواست میں ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی بھی نشاندہی کی جائے۔

فنانس ڈویژن نے  کہا ہے کہ  تین ماہ قبل جمع کرائی جانے والی درخواست حتمی ہوگی، درخواست میں کوئی ترمیم یا واپس نہیں لی جا سکے گی۔

سرکلر  کے مطابق  ماضی میں غلط درخواستوں کے متعدد کیسز آئے، ایسی درخواستیں بھی قبول کی گئیں کہ ملازم ریٹائر ہو چکے تھے، غیر معمولی چھٹی کی مدت بھی ملازمت سے خارج نہیں کی گئی،  25 سال کی اہلیت کی مدت ملازمت بھی پیش نہیں کی گئی تھی،   نتیجتا سرکاری ملازمین پنشن کے لیے مکمل نااہل ہو گئے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ   سرکاری ملازمین کو تین ماہ قبل نوٹس یقینی بنانا چاہیے،  ملازمین سروس کی مطلوبہ مدت کی تکمیل کو یقینی بھی بنائیں۔سروس میں 6 ماہ سے زیادہ کمی کا فائدہ رضا کارانہ ریٹائرنگ کو نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News