اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ دیکھا جا رہا ہے، مثبت کیسز کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات فیصد سے کم رہی جبکہ مہلک کورونا وبا سے 66 مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 974 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز بھی سات فیصد سے کم رہی اور 6.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری رہے اور مہلک وائرس نے مزید 66 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہو گئی،پاکستان بھر میں اس وقت 88 ہزار 209 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 4 ہزار 885 کی حالت تشویشناک ہے۔