گجرات (پبلک نیوز) ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں فائرنگ سے پانچ ڈاکڑز شدید زخمی بیوگئے فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق گجرات میں ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ ڈاکڑز شدید زخمی ہوگئے اور فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ وائی ڈی اے اور پی ایم اے کے درمیان پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر فلک، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر علی شامل ہیں