پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،18 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،18 جولائی 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری ایک دلیرقوم ہیں۔ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بھارت کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت اپنے منفی عزائم میں ناکام ہوگا۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچیں کیا آپ کا لیڈر ایماندار ہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ماسک لازمی پہنیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور شہر کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز۔ وزیراعلی عثمان بزدار کل گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج کی توسیع کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے چوروں نے مایہ ناز اولمپیئن ”فلائنگ ہارس“ کا لقب پانے والے بہاولپور کے ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کو بھی نہ چھوڑا۔ پہلے مجسمے کی گیند چوری ہوئی اب چور ہاکی بھی لے اڑے موسم کا حال بتانے والے محکمے نے کہا ہے کہ شہر میں شدید بارش متوقع ہیں۔ 18 تا 21 جولائی بارشیں ہوں گی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔