بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج سے دھماکا، 6 افراد زخمی

بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج سے دھماکا، 6 افراد زخمی
کیپشن: Bahawalpur: Explosion due to gas leakage in Islamia University, 6 people injured

ویب ڈیسک: بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس میں گیس دھماکے کے باعث عمارت کا آدھا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹی کی وجہ سے تدریسی عمل بند ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عمارت گرنے کے دوران یونیورسٹی کا آفس عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔

Watch Live Public News