پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،18 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،18 جون 2021
داسو ڈیم پاکستان کےلیے بہت فائدہ مند ہے، دیامر بھاشا ڈیم بھی بڑا پراجیکٹ ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اس پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے داسوڈیم جیسا کام کرنا چاہیے تھا،مہنگی بجلی ہر طرح سے مہنگائی لے کر آتی ہے، سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ اور آگے جاکر مہنگائی کم ہوگی، انڈسٹری لائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی۔بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیرقانونی ہیں، معاشی ترقی کے اعشاریے بھی جھوٹے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال، کہا حکومت نے بھی اپوزیشن کرنی ہے تو حکومت کون چلائے گا، معیشت ترقی کررہی ہے تو عام آدمی کیوں بےروزگارہے، آپ احساس پروگرام لائے، لیکن آپ کو عوام کا کوئی احساس نہیں، پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہے، عوام حکومت کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھارہے ہیں۔حماد اظہر کی تقریر شروع ہوتے ہی شہباز شریف اور بلاول بھٹو ایوان سے چلے گئے، وفاقی وزیر نے کہا ہمیں آج ایک نابالغ لیکچر ملا، کرپشن سے تباہی دیکھنی ہے تو سندھ میں جاکر دیکھیں، جنہوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا وہ بتارہے ہیں کہ معیشت کیسی چلانی ہے، سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہونگے، پنجاب کا کلچر گالی دینا نہیں، جو شخص یہ کہے گا وہ پنجاب کے کلچر کو مسخ کررہا ہے۔اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، یہ بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا، وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں ملک میں غریب قانون کی زد میں آتا ہے، امیر بچ نکلتا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ طاقتور کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں، قومی اسمبلی میں گزشتہ 3 دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی۔الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی نہیں ہوسکتی، بابر اعوان کہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابی اصلاحات کے عمل پر عملدرآمد کیا، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، شہباز شریف ایسی جگہ کیوں جاتے ہیں جہاں گھٹنے پکڑنے پڑیں، ای وی ایمز پر حکومت کا حتمی فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن کئی مشینوں کے ڈیمو لے چکا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔