پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور: سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اگلے ہفتے سے پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بندکردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمیسی ،بیکری ،پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا،تاہم ریسٹورینٹس بھی جلد بندکرنےکی تجویز پر غور جاری ہے۔ گذشتہ روز سندھ حکومت نے مارکیٹس، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا،جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹس،بازار،دکانیں،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شادی ہالز،بینکویٹس رات10:30بجے تک بندکرنے ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز،ریسٹورنٹس،کافی شاپس ،کیفے شب 11:00بجے تک بند کرنا ہونگے۔ دفعہ 144پر عملدرآمد کا آغاز 17جون شام 5 بجے سے ہوجائے گا اور پابندی کے اوقات 16 جولائی 2022 تک نافذ العمل رہیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔