سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں، شیخ رشید

سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران زمینی حقائق سے بے خبر ہیں سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر پرده پڑ چکا ہے اور وہ زمینی حقائق سے بے خبر ہیں ، اس وقت سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان ہی خوش ہیں۔ بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ معیشت ڈوبتی ہے تو ملک بھی ڈوبتا ہے، ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ، خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی، سیاسی، اقتصادی اور مالیاتی بحران شدید ہوگیا ہے۔ سیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی ہی لائے گا، آئی ایم ایف کے بغیر چاره نہیں 30 جون تک پتہ لگ جائے گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی میں 5 بندے بل پاس کرتے ہیں اور 24 کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے۔ بلاول نے کہا ہے کہ جس طرح کراچی میں الیکشن جیتے اسی طرح ملک میں جیتیں گے، ہر آدمی داؤ پے بیٹھا ہے دیکھنا یہ ہے کس کا داؤ لگے گا یا سب داؤ کی زد میں آئیں گے۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ غریب کا کوئی پُرسان حال نہیں، لوگ باشعور ہو چکے ہیں، اگر غریب کو ووٹ کا حق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔