پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 18 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 18 مارچ 2021
ہمارا احتساب 5 سال بعد ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا کیا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بار بار حکومت جانے کی پیشگوئیاں ہوتی رہیں، عوام نےہمیں 5 سال کےلیے مینڈیٹ دیا ہے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں، بینکوں سے کہا ہےکہ 380 ارب روپے مکانات کے قرضوں کےلیے رکھیں، قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد شروع کردیا ہے۔نیا پاکستان درحقیقت نئی سوچ کا نام ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں 25 سال پرانے منصوبے کا خواب حقیقت ہوگیا ہے، کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، ملک میں کبھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا گیا، ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے، حکومت ہر گھر اور فلیٹ پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 1500 گھر تقسیم، اسلام آباد کے مزدور طبقے میں ایک ہزار سے زائد فلیٹس اور 500 گھر تقسیم کیے گئے،وزیراعظم نے مزید 1500 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اب آپ کا اپنا ہوگا مکان، یہ ہی ہے نیا پاکستان۔ سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ۔عمران نیازی صاحب آپ قوم کو گمراہ کرنا بند کریں، لیگی رہنما احسن اقبال کی وزیراعظم پر کڑی تنقید، کہا اگر آپ نے آج ایک ہزار فلیٹس مزدوروں کو دیئے ہیں، یہ کوئی نئی سائنس نہیں ہے، اس کام کا آغاز 1985ء میں میاں نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کیا تھا، پنجاب ویلفیئر فنڈز کے ذریعے لیبرز کالونی اور مزدوروں کے لئے فلیٹس بھی بنے۔نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب، کہا پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے، افغانستان میں امن کے قیام کےلیے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، پُرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔