کورونا سے بچاؤ، وزیر اعظم نے بھی ویکسین لگوا لی

کورونا سے بچاؤ، وزیر اعظم نے بھی ویکسین لگوا لی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے بھی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔