لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان
لاہور: (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں تیز ہوائیں، آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی۔ دیر، چترال، سوات، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش متوقع ہے۔ مردان، پشاور، صوابی، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔