آئی ایم ایف مشن کیساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات آخری مراحل میں داخل

آئی ایم ایف مشن کیساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات آخری مراحل میں داخل
کیپشن: Negotiations of the economic team with the IMF mission have entered the final stages

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ افسران کے ایسٹ ڈیکلریشن اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات شیڈول ہیں۔ مشن کے ساتھ پینشنز اور ویجز پر بھی آج مذاکرات شیڈول ہیں۔ کلائمیٹ فنانسنگ، مانیٹری پالیسی اور آئندہ بجٹ پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کیساتھ فسکل آپریشن، ڈیٹ، کموڈیٹی اسکیم پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مشن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سپینڈنگ، ریونیو اقدامات پر بھی مذاکرات کرے گا۔ بجٹ پراسس میں تبدیلیاں، ادارہ جاتی ریفارمز پر مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔ آئی ایم ایف مشن رئیل اسٹیٹ، اینٹی منی لانڈرنگ پر بھی مذاکرات کرے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ مشن کے ساتھ آج مذاکرات مکمل نہ ہوئے تو کل مختصر مذاکرات کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے ابھی تک ایکسٹرنل فنانسنگ کے روڈ میپ اور ادارہ جاتی اصلاحات کا پراسس سست ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔