پبلک نیوز: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ جس میں 8 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد HVT دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گرد 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
دہشت گرد کمانڈر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینٹائزیشن کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔