چودھری پرویزالہیٰ کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاانکوائری کیس بندکردیاگیا،احتسابعدالت نےریفرنس پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،اسپیکرپنجاب اسمبلی پرمختلف اداروں میںبھرتیوں کےکیس میں نیب ثبوت دینےمیں ناکام رہا۔نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرشیخوپورہنےبولی کی تاریخ 20 مئی مقرر کر دی،بولی کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج،شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، درخواست گزارکاموقف۔شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت پر عمل درآمد کی درخواست پر اعتراض ختم، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا وفاقی حکومت عدالتی حکم کے ساتھ ایسے کرے گی تو نظام کیسے چلے گا۔۔۔عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ روکنا افسوسناک ہے۔شہبازشریف کی ڈسکہ میں لیگی امیدوارنوشین افتخارکےگھرآمد،والدکےانتقال پراظہارتعزیت کیا،لیگی صدرنےحلقےمیں شاندارکامیابی پرنوشین افتخارکی کوششوں کوسراہا۔معیدیوسف کومشیرقومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزیرکےعہدےکانوٹیفکیشن جاری کردیا،وزیر اعظم کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا