بزدار بیورو کریسی سے ناخوش ،بعض کو وارننگ دیدی

بزدار بیورو کریسی سے ناخوش ،بعض کو وارننگ دیدی
لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن ، طاقتور بیوروکریٹس سے جواب طلب کر لیا. تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5 بیوروکریٹس پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی، وزیراعلی پنجاب نے 5 بیوروکریٹس سے کارکردگی پر جواب طلبی کی ہے. چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے پانچ سیکرٹریز کو اظہار ناپسندیدگی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن بیوروکریٹس کو نوٹس جاری کیا گہا ہے ان میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری بلدیات ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شامل ہیں. افسران سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ وزیراعلی نے سیالکوٹ، سمبریال وزٹ کے دوران محکمے کی بہت سی شکایات سنیں اور حالات انتہائی خراب ہونے پر نوٹس لیا، افسران بتائیں ضلع میں محکموں کے حالات خراب کیوں؟ وزیراعلی نے افسران کو تفصیلی رپورٹ 21ستمبر تک جمع کروانے کی ہدایات کردی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔