وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد، ناراض ارکان کی بیٹھک

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد، ناراض ارکان کی بیٹھک
کوئٹہ ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت کے ناراض ارکان کی اسد بلوچ کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ہونے والی بیٹھک میں 13 حکومتی ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ بیٹھک میں 12 بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نصیب اللہ مری بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹھک میں چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو آگاہ کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچی روایات کے مطابق زبان دی ہے اب جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے خلاف اگر مقدمات بنائیں یا کچھ بھی کر لیں اب جام کمال کا ساتھ نہیں دیں گے۔ جام کمال کے علاوہ کوئی بھی قبول ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔