ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ)نے ڈاکٹرز کو ادویات کے نسخے میں دوائی کا برانڈ اور نام لکھنے سے منع کر دیا گیا.۔
ڈریپ کی جانب سے ڈاکٹرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز ادویات کے نسخے میں صرف دوائی کا فارمولا لکھیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ نجی اور سرکاری سطح پر ڈاکٹرز بااثر میڈیسن کمپنیوں کا مہنگا نسخہ لکھ دیتے ہیں، برانڈ کا نام لکھنے سے مریض مہنگی ادویات خرید لیتے ہیں، جس سے عام مریض پر بوجھ پڑ جاتا ہے، ڈاکٹرز ادویات کے برانڈ کے نام کی بجائے سالٹ لکھیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈاکٹرز کو صرف ادویات کا فارمولا لکھنے کی اجازت ہو گی، کمپنی کا نام نسخہ پر لکھنا غیر قانونی قرار دیدیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کو متعدد بار بااثر میڈیسن کمپنیوں کے برانڈ نام لکھنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔